ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: روزگار میلے کی تیاریاں : طلبا کی سہولت کے لئے ضلع کے تین مقامات پر اورینٹیشن پروگرام

کاروار: روزگار میلے کی تیاریاں : طلبا کی سہولت کے لئے ضلع کے تین مقامات پر اورینٹیشن پروگرام

Fri, 23 Sep 2016 20:41:55    S.O. News Service

کاروار   :۲۳/ستمبر (ایس او نیوز)ضلعی مرکز کاروار میں 12اور 13نومبر کو منعقد ہونے والے روزگار میلے میں شریک ہونےو الے طلبا میں اعتماد پیدا کرنے کے لئےضلع کے تین مقامات پر اورینٹیشن پروگرام منعقد کرنے کی ڈی سی، ایس ایس نکول نے جانکاری دی۔

وہ یہاں جمعہ کو ڈی سی دفتر میں روزگار میلے کے متعلق منعقدہ پیشگی تیاری میٹنگ میں جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ روزگار میلے کے لئے زبردست تاثر اور جوابی عمل مل رہاہے ، ابھی تک 2ہزار سے زائد طلبا اپنا نام ویب سائٹ کے ذریعے درج کرچکے ہیں۔ اور 77کمپنیاں بھی رجسٹریشن کے ذریعے اپنی شرکت  کو یقینی بنایا ہے، اسی طرح مزید کمپنیاں بھی اپنی شرکت کی بات کہی ہے۔ بنگلورو ، پونا ، گوا ریاستوں کی بہت ساری کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے، روزگار میلہ بالکل پیشہ ورانہ اندا ز میں منعقد کیا جائے گا۔ میڈیا کے ذریعے تشہیری پروگرام انجام دینے کی اپیل کی ۔  جو کمپنیاں روزگار مہیا کرسکتی ہیں اور جن طلبا کو روزگار کی ضرورت ہے انہیں آپس میں ایک جگہ جمع کرنے کے لئے روزگار میلہ معاون ثابت ہونے کی بات کہی۔

ضلعی طلبا کو تعاون دینے کی غرض سے تین مقامات پر اورینٹیشن پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ جہاں انہیں کمیونکیشن کافن، انٹرویو کا سامنا ، خود اعتمادی ، قابلیت اور صلاحیتو ں میں ترقی وغیرہ کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ ضلع کے ہر تعلقہ جات  میں تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ اورینٹیشن کے لئے متعلقہ تجربہ کار اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ 15اکتوبر سے پہلے تربیتی پروگرام کرلئے جائیں گے۔ روزگار میلے کے بعد بھی خواہش مند طلبا کو وزیر اعظم ٹالینٹ منصوبے کے تحت تربیت دئیے جانے کی جانکاری ڈی سی نے دی۔

روزگارمیلے میں قریب5ہزار طلبا شریک ہونے کے امکانات ہیں، طلبااور امیدواروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا میلے کا اہم مقصد ہے، روزگار میلہ میڈیکل کالج میں منعقد کیا جارہاہے جہاں تمام ضروری سہولیات کو فراہم کیا جائے گا۔ میڈیکل کالج بوائز ہاسٹل میں ٹائیلٹ ، فیان  وغیرہ کاانتظام کیاجائے گا۔ آن لائن انٹرویو ، گروپ ڈسکشن وغیرہ کا بھی انتظامات کئے جانے کی اطلاع دی ۔ اس موقع  پر اپر ڈی سی ، ایچ پرسنا، ریلوے افسر سداشیو پربھو، وی آر ڈی ایم ٹرسٹ کے انتظامیہ افسر پرکاش پربھو سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

 


Share: